منحرف اراکین کی الیکشن کمیشن کیخلاف درخواستیں، سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی

1 Jul, 2022 | 10:36 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 5 جولائی کو پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی درخواستوں پر سماعت کرے گا, بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیا تھا، جس کے خلاف منحرف اراکین نےسپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

ڈی سیٹ ہونے والے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی میں راجہ صغیر احمد، ملک غلام رسول سنگا، سعید اکبر خان، محمد اجمل، علیم خان، نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین ، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان، زوار وڑائچ، نزید احمد خان، فدا حسین، زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمی کاردار، ملک اسد، اعجاز مسیح، سبتین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات شامل ہیں۔

 

 


 

مزیدخبریں