سٹی42: الیکشن کمیشن کاوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اثاثوں میں تضاد پر نوٹس، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےالیکشن کمیشن کےنوٹس کا جواب دے دیا
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے الیکشن کمیشن میں مطلوبہ دستاویزات جمع کرا دیے۔ الیکشن کمیشن نےوزیراعلیٰ عثمان بزدارکو وراثت میں ملنے والے اثاثوں پر تضاد پر نوٹس بھجوایاتھاجس کے مطابق ایف بی آر ریٹرنز اور الیکشن کمیشن ریٹرنز میں بھی تضاد آ رہا تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے نوٹس سالانہ ظاہرکیے جانے والے اثاثوں کے گوشوارے میں مبینہ تضاد پر بھجوایا گیا تھا۔