اداکارہ حرامانی کا والدین  سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

1 Jul, 2021 | 07:54 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک :  پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ والدین کے علاوہ کوئی اپنا نہیں ہوتا۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی نےسوشل میڈیا پر والدین  سے متعلق لکھا کہ  ماں باپ کے علاوہ کوئی اپنا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا ماں باپ سے زیادہ آپ کی زندگی میں آپ کا کوئی اپنا ہو ہی نہیں سکتا۔

اداکارہ حرا مانی نے اپنی انسٹا گرام  اسٹوری پر ماں باپ اور اولاد کے رشتے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ماں باپ کا سوچیں۔ دنیا میں سب کچھ دوبارہ مل جاتا ہے لیکن ماں باپ چلے جائیں تو واپس نہیں آ سکتے۔

واضح رہے کہ اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹیو ہیں اور اپنی پوسٹس اور کیپشنز سے متعلق خوب جانی جاتی ہیں، اُن کی پوسٹ سے زیادہ دلچسپ اُن کے کیپشنز ہوتے ہیں جن سے اُن کے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں