ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار انور اقبال داغ مفارقت دے گئے

ٹی وی ڈراموں میں یادگار ادا کرنے والے انور اقبال کچھ عرصہ سے شدید علیل تھے

اداکار انور اقبال داغ مفارقت دے گئے
کیپشن: Anwar Iqbal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سینئر اداکار انور اقبال بلوچ کراچی میں انتقال کرگئے۔ انور اقبال کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء بیت المکرم مسجد  حسین اسکوئر میں ادا کی جائے گی۔ سینئیر اداکار انور اقبال بلوچ کو میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

 انور اقبال پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے  معروف اداکار ہیں جنہوں نے اردو اور سندھی کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ ڈراما سیریل ’’شمع‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر گردش کررہی تھی جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے نہایت کمزور نظر آرہے ہیں۔ ان کے اہلخانہ نے اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

انور اقبال پاکستان کے ایک تجربہ کار ٹیلی ویژن اداکار اور ہدایتکار تھے، جنہوں نے سپر ہٹ پاکستانی ڈرامہ سیریز “شمع” سے شہرت حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں نسیم حجازی کے ناول “آخری چٹان” میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یاد رہے کہ پنجاب کی موجودہ حکومت نے گزشتہ سال مارچ 2019میں اداکار انور اقبال کی فنی خدمات کے اعتراف میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا تھا۔ آرٹس کونسل کراچی اور الحمراء آرٹس کونسل لاہور کے تعاون سے منعقد کی جانے والی تقریب میں کراچی سے اسلم محمود دہلوی ،ثاقب اسلم، آرکے نیر، راجہ ناصر، ایم الیاس، قیصر جاوید اور سلیم گڈو نے بھی خصوصی شرکت کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer