سول سیکرٹریٹ میں افسر شاہی نے دوہرے معیار کو اپنا لیا

1 Jul, 2021 | 02:05 PM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) سول سیکرٹریٹ میں افسر شاہی نے دوہرے معیار کواپنا لیا، افسران کیلئے انواع و اقسام کے کھانے اور چھوٹے ملازمین کی کینٹین بھی بند کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سول سیکرٹریٹ کی کینٹین پرچھوٹے ملازمین کیلئے صرف چاول اور برگر ٹیک آوے ہی ملتے ہیں، جبکہ افسران کیلئے انگریزی اور دیسی کھانوں کا میس شروع کر دیا گیا، یہ میس صبح دس بجے سےشام چار بجے تک آن لائن سروس دے گا، افسران کو کھانوں پر سبسڈی بھی دی گئی ہے،  جبکہ چھوٹے ملازمین کیلئے کینٹین کی سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

 سیکرٹریٹ کے افسران اب اپنے دفتروں میں کھانا منگوا سکیں گے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کے حکم پر افسران کو مینول کارڈ جاری کر دئیے گئے ہیں.  چھوٹے ملازمین نے سیکرٹریٹ کی کینٹین کو فعال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب  لاہور کے سول سیکرٹریٹ کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا , سول سیکرٹریٹ میں پولیس کے علاوہ ایس پی یو کے 56 کمانڈوز تعینات کر دیئے گئے ہیں، سول سیکرٹریٹ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا، سول سیکرٹریٹ کی چھتوں پر اضافی شارپ شوٹر تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سیکرٹریٹ کے داخلی اور خارجی دروازے بھی الگ کر دیئے گئے ہیں۔

 علاوہ ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری نے متعلقہ افسران کو پارکنگ پلازہ پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اگلے ماہ سے سول سیکرٹریٹ میں پارکنگ پلازہ بنانے کیلئے کام کا آغاز کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔ پارکنگ پلازہ میں پانچ سو گاڑیوں کے کھڑا کرنے کی جگہ ہوگی،  پارکنگ پلازہ میں ہر سال توسیع بھی کی جا سکے گی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کا کہنا ہے کہ  پارکنگ پلازہ بننے سے سیکرٹریٹ میں پارکنگ کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں