اساتذہ کیلئے بری خبر، عید پر تنخواہیں جاری نہ ہونے کا خدشہ

1 Jul, 2021 | 01:55 PM

Arslan Sheikh

جنید ریاض: لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے گیارہ ہزار ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہوسکی، عید پر تنخواہیں جاری نہ ہونے کا خدشہ، پنجاب ٹیچرز یونین نے ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں فوری توسیع کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں دوہزار سولہ میں پانچ سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے سینئر سکول ایجوکیٹر اور اے ای اوز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جاسکی۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کا پانچ سالہ کنٹریکٹ رواں ماہ اور اگست میں ختم ہوجائے گا، کچھ کنٹریکٹ اساتذہ کی تنخواہیں بھی رک چکی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں فوری توسیع نہ کی گئی تو عید بغیر تنخواہ کے گزرے گی۔ سی ای او ایجوکیشن لاہور فی الفور کنٹریکٹ میں توسیع کے احکامات جاری کریں بصورت دیگر اساتذہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ادھر چھٹیوں کے دوران سکولوں سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سکولوں کیلئے نئی اینٹی ڈینگی ایپلیکیشن متعارف کروا دی ہے۔ پی آئی ٹی بی نے نئی ڈینگی ایپ میں بہت سارے مسائل کو دور کردیا ہے۔ اینٹی ڈینگی ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا۔نئی اینٹی ڈینگی ایپ کو پرانے یوزر نیم اور پاسورڈ کےذریعے لاگ اِن کیا جائے گا۔

پہلے لاگ ان کے بعد پاسورڈ تبدیل کرنا ہوگا، بصورت دیگر ایپ کام نہیں کرے گی۔اینٹی ڈینگی ایپ پر روزانہ کی بنیاد پر سکول میں کی جانے والی سرگرمیوں کو اپلوڈ کرنا ہونگی۔ 

مزیدخبریں