موٹاپے سے بچاؤ کا تالہ، نہ منہ کھلے گا نہ کھائیں گے

1 Jul, 2021 | 12:03 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: سائنس دانوں نے موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ایک ایسا مقناطیسی آلہ ایجاد کیا ہے جو کھانا کھانے کے دوران منہ کو زیادہ کھلنے سے روکے گا تاکہ بڑھتے ہوئے وزن کو کنٹرول کیا جا سکے۔

گارجین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق یہ آلہ نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی اف اوٹاگو کے طبی پیشہ ور افراد اور برطانیہ میں لیڈز کے سائنس دانوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔۔۔اس ڈیوائس کو ڈینٹسٹ کے ذریعے مقناطیسی اجزا اور بولٹ کی مدد سے دانتوں میں فٹ کروایا جا سکے گا۔۔۔ تاہم بیشتر لوگوں نے اس ڈیوائس کو ذہنی ٹارچر کرنے والے آلات سے تشبہیہ دی ہے۔

ڈینٹل سلم ڈائٹ کنٹرول کے نام سے جانا جانے والا یہ آلہ اپنے صارفین کو کھانا کھانے کے دوران  صرف دو ملی میٹر تک منہ کھولنے کی اجازت دیتا ہے۔۔ اس آلے کو سات صحت مند البتہ موٹاپے کا شکار خواتین پر ٹسیٹ کیا ۔۔خواتین کے اس گروپ نے جسمانی وزن کا تقریباً 5.1 فیصد یعنی 6.36 کلو گرام وزن کم کیا۔تاہم حصہ لینے والے افراد میں سے ایک نے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی بجائے تمام ٹھوس غذائیں جیسے چاکلیٹ وغیرہ پگھلا کر استعمال کیں۔ 

مزیدخبریں