لاہور کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کمیٹی بن گئی

1 Jul, 2021 | 11:27 AM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) لاہور میں صفائی کی صورتحال میں مزید بہتری لانے کا فیصلہ، محتسب پنجاب نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی مقررہ مدت کے اندر ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی، مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں رپورٹ تیار کرے گی جو وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر لاہورمیں صفائی کی صورتحال میں مزید بہتری کیلئے محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل، کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے محتسب کو بریفنگ دی۔

 افسران نے بتایا کہ کمپنی کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہوئی ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر شہر میں کوڑا اُٹھانے کی مقدار 6 ہزارٹن تک پہنچ گئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فلیٹ میں نئی گاڑیوں کی ڈلیوری کے بعد کارکردگی میں مزیداضافہ ہو گا۔ محتسب پنجاب نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم بھی جاری کیا جس میں محتسب آفس اور ایل ڈبلیو ایم سی کے دو، دو نمائندے شامل ہوں گے، یہ کمیٹی مقررہ مدت کےاندر ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی، مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں رپورٹ تیار کرے گی جو وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائے گی.

مزیدخبریں