ایک تو آگ برساتا سورج اوپر سے لوڈ شیڈنگ

1 Jul, 2021 | 09:30 AM

Imran Fayyaz

(حسن خالد)شہرو گردونواح میں بدترین طویل لوڈشیڈنگ،متعدد علاقوں میں ہردو گھنٹوں بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی کی بندش نےشہریوں کو پریشان کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق بعض علاقوں میں رات کے اوقات میں بھی گھنٹوں بجلی بند رہی۔ جن علاقوں میں بجلی بند رہی ان میں صدرکینٹ ، مزنگ، پنجاب سوسائٹی، الحرم گارڈن ، شیراز ٹاؤن، تاجپورہ، دھرمپورہ، ساندہ سمیت متعدد علاقے شامل ہیں۔بجلی کی بندش سے شہریوں کوشدید گرمی میں اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریو ں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ لیسکو کی طلب 5 ہزار میگاواٹ ہے  ، 800 میگاواٹ شارٹ فال کا سامناہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سنت نگر کے علاقے میں بجلی کی طویل بندش  کے باعث گرمی کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ آوٹ فال روڈ سنت نگر کے رہائشیوں نے لیسکو دفتر کے باہر بجلی کی طویل بندش کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے آگ جلا کر واپڈا انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

مزیدخبریں