(علی اکبر ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کی جانب سے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر ویڈیو بیان، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہو گیا، مونس الہیٰ کے میدان میں آتے ہی وفاقی وزیر فواد چودھری میدان سے باہر نکل گئے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر چودھری پرویزالہیٰ نے مندر کی تعمیر کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کیا تو فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ پر سپیکرپنجاب اسمبلی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔وفاقی وزیر فواد چودھری کے جواب میں مونس الہیٰ میدان میں آئے اور کہا کہ اگرآپ میں سننے کا حوصلہ ہو تو سمجھ جاتے کہ اعتراض مندر کی تعمیر پر نہیں ہے۔
However, Mander in Islamabad will b also be symbol of our tolerance and good will to minorites.....
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 1, 2020
چوہدری پرویز الہیٰ نے مندر سندھ میں تعمیر کرنے کی تجویز دی ہے۔ مندر وہاں بننا چاہئے جہاں ہندو زیادہ آباد ہیں۔ جہاں تک رواداری اور برداشت کی بات ہے تو آپ کو چوہدری پرویزالہیٰ نے مسلم لیگ ق میں بڑی دیر برداشت کیا۔ مونس الہیٰ کے میدان میں آتے ہی فواد چودھری نے معذرت کرتے ہوئے اپنا ٹویٹ واپس لیے لیا اور بتایا کہ ان کو سپیکر کا پورا ویڈیو پیغام نہیں ملا تھا۔
If you had the patience to listen you would have learned that he isn’t objecting to building a Mandir. He suggested it should be made in sindh where there are dense hindu https://t.co/RgSBZPgrP3 far as his tolerance goes he tolerated you for several years when you were in #PMLQ https://t.co/1zlCQN4fen
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) July 1, 2020
واضح رہے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا، اسلام آباد میں نیا مندر بنانا اسلام کی روح کے خلاف ہے جبکہ مندر بنانا ریاست مدینہ کی بھی توہین ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا حق آیا اور باطل مٹ گیا بیشک باطل مٹنے ہی والا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے ساتھ ہیں، پہلے سے موجود مندروں کی مرمت کی جائے۔ میں نے اپنے دور میں کٹاس راج مندر کی مرمت کروائی تھی، پہلی دفعہ بجٹ میں چرچز کی مرمت کیلئے پیسے رکھے تھے۔