ملکی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی

1 Jul, 2020 | 06:06 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سعید احمد سعید)ملکی ایئرپورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی لگادی، پابندی کورونا وائرس کے پیش نظر لگائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اندرون ملک پروازوں، چارٹرڈ اور پرائیویٹ طیاروں کے مسافروں و عملے کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا،ہدایت نامہ31 اگست تک کارآمد ہوگا، سول ایوی ایشن نے جاری کردہ ہدایت نامہ کے مطابق ایئر پورٹ پر مسافروں کو پروٹوکول نہ دیا جائے گا، مسافر اور عملے کے علاوہ کسی شخص کو پارکنگ سے آگے نہ جانے دیا جائے، ایئر پورٹ منیجرز سماجی فاصلہ کو یقینی بنائے، اے ایس ایف مسافر کے علاوہ کسی کو پارکنگ سے آگے نہ جانے دیا جائے جبکہ بورڈنگ سے قبل جہاز کو جراثیم کش سپرے کیا جائے۔

جہاز میں کریو کے لیے ماسک، گلوز اور حفاظتی سوٹ کا استعمال لازم قرار دے دیا گیا، بورڈنگ سے قبل مسافروں کا ہیلتھ فارم فل کرانا ایئرلایئز کی ذمہ داری ہے،جبکہ مسافر کا معائنہ کرنا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہوگا، جسمانی درجہ حرارت اور طبعیت کی خرابی کے باعث محکمہ صحت کا عملہ سفر کی اجازت نہ دینے کا پابند ہوگا۔

میڈیکل ایمرجنسی کے لئے جہاز میں ایک صف خالی رکھنی ہوگی، ایک سیٹ کے وقفے سے مسافروں کو بیٹھایا جائے، مسافروں کے سامان کو جراثیم کش سپرے لازم کرنا ہوگا، دوران پرواز ماسک پہننا لازم، طبعیت کی خرابی پر عملہ کو اطلاع دی جائے، مسافروں میں کورونا علامات کی صورت میں مکمل چیک اپ اور قرنطینہ کیا جائے گا، جہاز میں میڈیکل ایمرجنسی میں کھانا دیا جائے ورنہ کھانے پر مکمل پابندی ہوگی، دوران پروازمسافروں کو30 منٹ بعد سینیٹائرز فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے  مسافروں کی معلومات اکٹھی کرنے کا نیا منصوبہ بنا لیا گیا،  مسافروں کیلئے " پاکپاس موبائل ایپ" متعارف کروا دی۔ بیرون ملک سے آ نےوالے تمام  مسافروں کو پاکپاس موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا،ائیرہورٹس انتظامیہ اور ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

سی اے اے نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہنچنے والے  مسافروں کا 14 روز قرنطینہ رہنا لازمی بنانا ہے، ٹکٹ بک کراتے وقت بذریعہ ای میل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کریں،ائیر لائن انتظامیہ چیک ان اور بورڈنگ ڈیسک پر موبائل سے ایپ چیک کرے،بورڈنگ پاس پر موبائل ایپ کا لنک پرنٹ کیا جائے،بورڈنگ کے وقت موبائل ایپ پر درج پاسپورٹ نمبر بھی چیک کیا جائے۔

مزیدخبریں