جنگی جنون میں پاگل بھارتی فوج نے3سالہ نواسے کے سامنے نانا کو گولیاں ماردیں

1 Jul, 2020 | 02:44 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: بھارت جنگی جنون میں پاگل،بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں نواسے کے سامنے نانا کی جان لے لی ،کنٹرول لائن پر فائرنگ سے بچہ شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کو جیل بنے 11 ماہ ہوچکے،روز کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے،رواں ماہ تیس کشمیریوں کو شہید کیا گیا،گزشتہ تین دنوں میں محاصرے اور تلاشی کے نام پر سات کشمیری جوانوں کو شہید کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر ایک بوڑھے شخص کی لاش پر بیٹھے بچے کی تصویر وائرل ہورہی ہے،یہ تصویر ایک  کشمیری نانا اور  تین سالہ نواسے کی ہے،بھارتی فوج نے نانا کو گولیاں مارکر شہید کردیا جبکہ نواسہ بچ گیا۔اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین غمگین ہیں اور بھارتی فوج پر اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی)  پر اشتعال انگیزی سے ایک بچہ شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات  بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن کے لیپا سیکٹر پر  بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے تلواری گاؤں کا ایک بچہ شہید ہوگیا۔
 

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آرٹلری اور مارٹر بھی  استعمال کیے جب کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔


 
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی میں فارنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں