سٹی 42: بھارت جنگی جنون میں پاگل،بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں نواسے کے سامنے نانا کی جان لے لی ،کنٹرول لائن پر فائرنگ سے بچہ شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیر کو جیل بنے 11 ماہ ہوچکے،روز کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے،رواں ماہ تیس کشمیریوں کو شہید کیا گیا،گزشتہ تین دنوں میں محاصرے اور تلاشی کے نام پر سات کشمیری جوانوں کو شہید کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر ایک بوڑھے شخص کی لاش پر بیٹھے بچے کی تصویر وائرل ہورہی ہے،یہ تصویر ایک کشمیری نانا اور تین سالہ نواسے کی ہے،بھارتی فوج نے نانا کو گولیاں مارکر شہید کردیا جبکہ نواسہ بچ گیا۔اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین غمگین ہیں اور بھارتی فوج پر اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔
If these Pictures still not enough to make you feel Pain of Kashmiris,
— Syeda Trimzi (@TrimiziiiSyeda) July 1, 2020
SORRY YOU ARE NOT HUMAN #KashmirBleeds pic.twitter.com/L7EA4YRwu7
دوسری جانب بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اشتعال انگیزی سے ایک بچہ شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن کے لیپا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے تلواری گاؤں کا ایک بچہ شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آرٹلری اور مارٹر بھی استعمال کیے جب کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
Indian troops unprovoked CFV targeting civil population using Artillery, Mortars & heavy weapons in Lipa Sector along #LOC late last night. A young boy resident of Talwari village martyred due to Indian indiscriminate firing. Pakistan Army responded effectively to Indian firing.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 1, 2020
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی میں فارنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔