پنجاب اسمبلی کا اجلاس نجی ہوٹل میں کرانے کا اقدام چیلنج

1 Jul, 2020 | 02:13 PM

Azhar Thiraj

ملک محمد اشرف : پنجاب اسمبلی کا اجلاس نجی  ہوٹل میں کرانے کااقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا , چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی عدالت میں درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان شہری انجم حمید کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔ درخواست گزار نے پنجاب حکومت ،،سپیکر صوبائی اسمبلی سمیت دیگر  کو فریق بنایا  ہے.درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان سادگی اختیار نہ کرنے اور فضول خرچی نہ کرنے کے دعوے کرتے رہے ہیں ۔اراکین اسمبلی کے اجلاس کے لئے پنجاب اسمبلی کی عمارت قائم کی گئی۔ پنجاب اسمبلی کے اراکین کا 5 جون 2020 کو نجی ہوٹل میں اجلاس منعقد کیا گیا ۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کی ٹیکس منی کی رقم صوبائی اسمبلی کے پرائیویٹ ہوٹل میں ہونے والے اجلاس پر خرچ نہیں کی جاسکتی ۔شہریوں کے ٹیکس کی رقم حکومتی اراکین کی آرائش کے لئے استعمال نہیں ہوسکتی ۔۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت صوبائی اسمبلی کے پرائیویٹ ہوٹل میں ہونے والے اجلاس کے اقدام کو کالعدم قرار دے ۔مزید استدعا کی گئی ہے  کہ عدالت صوبائی اسمبلی کے پرائیویٹ ہوٹل میں ہونے والے اجلاس کے اخراجات کی لاگت کی تفصیلات طلب کرنے اور صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پرائیوٹ ہوٹل میں ہونے والے اخراجات واپس سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دے۔


دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سےفلور ملوں کو فراہم کی گئی گندم کےمطابق آٹا فراہمی سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ، لاہور ہائیکورٹ نےپنجاب حکومت،محکمہ خوراک سمیت دیگرفریقین کونوٹس جاری کرتےہوئےجواب طلب کرلی۔


جسٹس ساجد محمود سیٹھی نےوی آئی پی فلورملزکی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے ہارون دوگل ایڈووکیٹ پیش ہوئے،درخواست گزار نےپنجاب حکومت سمیت دیگرکو فریق بناتےہوئےموقف اختیار کیا کہ حکومت نےگندم فراہمی سےمتعلق موثر قانون سازی نہیں کی،رولز میں کسی ایکسپرٹ کو شامل نہیں کیا گیا،اب مشینری میں جدت آچکی ہے،فلورملزحکومت کی جانب سےفراہم کی گندم کےمطابق آٹا فراہم کررہی ہیں،ڈیمانڈ کےمطابق آٹا فراہم نہ کرنےوالی فلورملزمالکان کےخلاف اینٹی کرپشن مقدمات درج کر کےگرفتاریاں کر رہا ہے۔

درخواست گزارنےاستدعا کی کہ عدالت فلورملز مالکان کےخلاف کی جانے والی کارروائی کا اقدام کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں