رمضان شوگر ملز ریفرنس:باپ ،بیٹا ایک بار پھر فرد جرم سے بچ گئے

1 Jul, 2020 | 01:10 PM

Azhar Thiraj

شاہین عتیق : مسلم لیگ ن کےرہنمائوں شہبازشریف اورحمزہ شہباز کےخلاف رمضان شوگرملزریفرنس کی سماعت چھ اگست تک ملتوی،عدالت نےدونوں رہنمائوں کوآئندہ سماعت پرفرد جرم کےلیےطلب کرلیا جبکہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہبازکےجوڈیشل ریمانڈ میں پندرہ جولائی تک توسیع کردی گئی۔


احتساب عدالت میں رمضان شوگرمل کیس میں شہبازشریف کےپیش نہ ہونے کی وجہ سےحمزہ شہباز اورشہباز شریف پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی،میاں شہباز شریف کی حاخری معافی کی درخواست دیتےہوئےان کےوکیل امجد پرویزملک نےبتایا کہ شہباز شریف کوکورونا ہے،ان کا ٹیسٹ ہائی کورٹ کےحکم پردوجولائی کوہوگا،ان کی حاضری معاف کی جائے،ڈپٹی پراسکیوٹروارث جنجوعہ نےمخالفت میں دلائل دیتےہوئےکہا کہ شہباز شریف کی جگہ ان کےپلیڈر محمد نواز پیش ہورہےہیں،فرد جرم لگائی جائے،عدالت نےسماعت چھ اگست تک ملتوی کرتے ہوئےدونوں رہنماوں کو آئندہ فرد جرم کے لیےطلب کرلیا۔

حمزہ شہباز کومنی لانڈرنگ اورآمدن سے زائد اثاثے بنانےکےکیس میں کورٹ نمبر دو میں پیش کیا گیا،عدالت نےپراسیکیوٹر سےاستفسارکیا کہ حمزہ شہبازکا ریفرنس کیوں پیش نہیں کیاجا رہا،جس پرعدالت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ریفرنس آخری مرحلے میں ہے،،عدالت نےریفرنس جلد پیش کرنےکاحکم دیتے ہوئےحمزہ شہباز کےجوڈیشل ریمانڈ میں پندرہ جولائی تک توسیع کردی،حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پرپولیس نےایم اے او کالج سے سول سکرٹریٹ تک روڈ بند کر دی۔

شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے مؤقف اپنایا کہ شہباز شریف کی عمر 69 سال ہے اور وہ کینسر کے مریض ہیں،شہباز شریف عبوری درخواست ضمانت میں گزشتہ روز ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔شہباز شریف کے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق 2 جولائی کو انکا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوگااور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق انسٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کل شہباز شریف کا ٹیسٹ لیں گے،آئندہ پیشی پر شہباز شریف عدالت پیش ہو جائیں گے۔ جس پر احتساب عدالت نے شہباز شریف کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اورعدالت نے 6 اگست کو شہباز شریف کو فرد جرم کے لیے عدالت طلب کر لیا۔ 

مزیدخبریں