ای بلڈنگ پراجیکٹ مکمل، خدمت مرکز آج سے فنکشنل ہوگا

1 Jul, 2020 | 12:17 PM

Sughra Afzal

ٹاؤن ہال (راؤد لشاد) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے ای بلڈنگ پلان پراجیکٹ کے نفاذ کی تیاریاں مکمل، خدمت مرکز یکم جولائی سے فنکشنل ہوگا۔

 ڈی جی انسپکشن لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ ای بلڈنگ پلان پراجیکٹ وزیر اعظم کی ایزآف ڈوئنگ بزنس پالیسی کے تحت میٹروپولیٹن کارپوریشن، ایل ڈی اے اور تمام میٹروپولیٹن کارپوریشنز میں بیک وقت نافذ کیا جا رہا ہے۔

ڈی جی محمود مسعود تمنا نے خدمت مرکز کا دورہ کیا اور ای بلڈنگ پلان کے موصول ہونیوالے لوڈنگ پلان کے طریق کار کا جائزہ لیا، پی ایس اوٹو ایڈمنسٹریٹر میاں وحید الزمان اور ایم او پلاننگ مزل اشتیاق نے ای بلڈنگ پلان پروسیجر پر بریفنگ دی۔

 ایم سی ایل کے تین ٹاؤن پلاننگ آفیسرز خدمت مرکز میں فرائض سر انجام دیں گے۔ ڈی جی انسپکشن نے کہا کہ ای بلڈنگ پلان پراجیکٹ کے نفاذ کے بعد کمرشل، رہائشی اور اندرون بلڈنگ کمپلیشن سرٹیفکیٹ  30 روزمیں مل سکے گا۔

انہوں نے کہاکہ واسا، ٹیپا اورماحولیات 7 روز میں این او سی جاری کرنے کے پابند ہوں گے، سائلین کو ٹریکنگ نمبر بھی جاری ہوگا اور پی آئی ٹی بی سے کمپلیشن کا ایس ایم ایس بھیجا جائے گا، بلڈنگ پلان جمع ہونے کے ایک روز بعد ہیڈ ڈرافٹسمین، میونسپل پٹواری، بلڈنگ سرویئر دو روز بعد رپورٹ کرے گا، بلڈنگ انسپکٹر تین روز میں منظوری دے گا۔

ڈی جی انسپکشن نے بتایا کہ اسسٹنٹ میونسپل آفیسر پلاننگ دو روز جبکہ ڈپٹی میونسپل آفیسر پلاننگ تین روز میں پلان کی منظوری دینے کا پابند ہوگا، میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ پانچ روز میں مجوزہ بلڈنگ پلان کی منظوری دے گا، چیف کارپوریشن آفیسر پانچ روز جبکہ ایڈمنسٹریٹر 6 روز میں بلڈنگ پلان کی حتمی منظوری دینے کا پابند ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سائلین ای بلڈنگ پلان پراجیکٹ کے تحت کال سینٹرز، ای میلز، واٹس ایپ اور ٹریکنگ نمبر کے ذریعے بلڈنگ پلان سے متعلق معلومات لے سکیں گے۔

مزیدخبریں