ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ممالک سے آنیوالے مسافروں کیلئے"پاکپاس موبائل ایپ" متعارف

بیرون ممالک سے آنیوالے مسافروں کیلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی معلومات اکٹھی کرنے کا نیا منصوبہ بنا لیا گیا۔ مسافروں کیلئے " پاکپاس موبائل ایپ" متعارف کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ممالک سے آنیوالے مسافروں کی معلومات اکٹھی کرنے کا نیا منصوبہ تیار کرلیا گیا،وفاق نے ٹیسٹ، نقل وحرکت، ہوم قرنطینہ معلومات اکٹھی کرنے کانیامنصوبہ بنایا، بیرون ملک سے آ نےوالے مسافروں کے لئے " پاکپاس موبائل ایپ" متعارف کروا دی، بیرون ملک سے آ نےوالے تمام مسافروں کو پاکپاس موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا،ائیرہورٹس انتظامیہ اور ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

سی اے اے نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہنچنے والے مسافروں کا 14 روز قرنطینہ رہنا لازمی بنانا ہے، ٹکٹ بک کراتے وقت بذریعہ ای میل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کریں،ائیر لائن انتظامیہ چیک ان اور بورڈنگ ڈیسک پر موبائل سے ایپ چیک کرے،بورڈنگ پاس پر موبائل ایپ کا لنک پرنٹ کیا جائے،بورڈنگ کے وقت موبائل ایپ پر درج پاسپورٹ نمبر بھی چیک کیا جائے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ ایپ نہ کر نےوالوں کےخلاف لینڈنگ کے وقت کارروائی کی جائے گی، مسافروں  کے لئے ایپ کے منصوبے پر 3 جولائی سے عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔

دوسری جانب مسافروں کو ریلیف دینے کے لئے پی آئی اے کے نجی فضائی کمپنی ائیر بلیو نے کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا، لاہور سے کراچی اور کراچی سے لاہور دو طرفہ کرایہ 15ہزار 890 روپے مقرر کردیا۔ڈالرز اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجودایئربلیو نے اندرون ملک کرایوں میں ریکارڈ کمی کر دی ۔ لاہور سے کراچی بغیر سامان کے یک طرفہ کرایہ 9 ہزار62 روپے اور لاہور سے کراچی سامان کےساتھ یک طرفہ کرایہ10ہزار 550روپےمقررکردیاگیا ہے۔

لاہور سےکراچی بغیر سامان کے دو طرفہ کرایہ 15ہزار 890 روپے اور سامان کیساتھ دو طرفہ کرایہ 18 ہزار 430 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer