بے نامی جائیدادیں اور بے نامی اکاؤنٹس رکھنے والوں کیلئے شکنجہ تیار

1 Jul, 2019 | 06:11 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ایف بی آر نے لاہور سمیت پنجاب بھرمیں بے نامی داروں کے خلاف کارروائیوں کیلئے لاہور میں الگ زون قائم کردیا، خالد خان کو بے نامی زون ٹو کا کمشنر تعینات کردیا گیا۔

بے نامی بنک اکاؤنٹس اور بے نامی اثاثہ جات ہولڈرز کی املاک ضبط اور گرفتاریاں عمل میں لانے کیلئے لاہور سمیت ملک بھر میں الگ "بے نامی زون " قائم کردیئے ہیں، لاہور سمیت پنجاب بھر کے لئے ایف بی آر نے بے نامی زون ٹو قائم کردیا ہے- کارپوریٹ آرٹی او کے کمشنر ان لینڈ ریونیو خالد خان کو بے نامی زون ٹو کا کمشنر تعینات کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر  بی ٹی بی سلمان نوید بٹ کو بھی بے نامی زون ٹو میں تعینات کردیا گیا ہے-

اسی طرح ڈپٹی کمشنر عاصم رضا اور اسسٹنٹ کمشنر رودار امجد کو بھی بے نامی زون ٹو میں تعینات کردیا گیا ہے، بے نامی زون آئندہ چند روز میں بے نامی بنک اکاؤنٹس، بے نامی جائیدادوں کے خلاف کارروائیاں شروع کرے گا۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر بے نامی جائیدادوں اور بنک اکاؤنٹس کے حوالے سے خاطر خواہ معلومات اکٹھی کرچکا ہے۔

مزیدخبریں