لیگی اراکین اپنی قیادت کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوچکے ہیں

1 Jul, 2019 | 05:34 PM

Shazia Bashir

سٹی42: صوبائی وزیراطلاعات صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ لیگی اراکین اپنی قیادت کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوچکے ہیں، نواز لیگ کو لینے کے دینے پڑ گئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن میں ٹوٹ پھوٹ یقینی تھی، مزید ارکان جائینگے، نواز لیگ میں اقتدار کی جنگ پارٹی کولے ڈوبے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ میں پارٹی قیادت کیلئے ضمنی الیکشن ہوسکتے ہیں، رانا ثناء اللہ جذباتی بیانات دینے سے گریز کریں، سید صمصام علی بخاری کا کہنا تھا کہ بیانیوں کی کشمکش میں لیگی اراکین کہیں کےنہیں رہیں گے۔

عوام کو بھول بھلیوں میں ڈالنے کے دن گزر چکے ہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز لیگ کی وضاحتیں کسی کام نہیں آئیں گی، ملک لوٹنے والوں کو بالآخرحساب دینا ہوگا۔

مزیدخبریں