اپوزیشن انتشار کاشکار ہے

1 Jul, 2019 | 04:34 PM

Shazia Bashir

سٹی42: وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزادر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھی مخلص نہیں، اپوزیشن انتشار کاشکار ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کاغیر فطری اتحاد جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائےگا، انتشار پھیلانے کی ناکام کوشش کرنے والی اپوزیشن خود انتشار کا شکار ہے۔ سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ کے اندراور باہر طرزعمل غیر جمہوری ہے، انہوں نے کہا کہ اے پی سی کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو گئی ہے۔

کئی برس حکمرانی کرنے والوں نے عوام کی بنیادی ضروریات کونظرانداز کیا، تحریک انصاف کی حکومت نے ذاتی نمود و نمائش کے منصوبوں کی بجائے ترقی کواپنا محور بنایا ہے۔

مزیدخبریں