میٹرو بس پر سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

1 Jul, 2019 | 03:56 PM

Shazia Bashir
Read more!

سٹی42: پنجاب حکومت کی جانب سے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق نہ ہوسکا، یکم جولائی سے میٹروبس کا کرایہ بیس روپے سے بڑھاکر تیس روپے کیا جانا تھا۔

تفصیلات کے مطابق میٹرو بس اتھارٹی تاحال کرایہ بیس روپے وصول کررہی ہے۔ پنجاب حکومت نے سبسڈی کم کرکے کرایے میں دس روپے اضافہ منظور کرایا تھا، بجٹ میں منظوری کے باوجود آج کرایے میں اضافے کا اطلاق نہیں ہوا۔ حکومت پنجاب نے یکم جولائی سے میٹرو کے کرایہ میں اضافے کا اعلان کررکھا تھا، حکومت کو میٹرو کے کرایہ میں دس روپے اضافے پر شدید عوامی ردعمل کا بھی سامنا ہے، میٹرو بس اتھارٹی کے مطابق میں انہیں کرائے میں اضافے کی تاحال ہدایات نہیں ملیں۔

  میٹروبس اتھارٹی کے مطابق جیسے ہی پنجاب حکومت کی ہدایات موصول ہوں گی کرایہ بڑھادیا جائے گا۔

مزیدخبریں