پلاسٹک بیگز کا استعمال ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے لگا

1 Jul, 2019 | 01:05 AM

Arslan Sheikh

( عثمان علیم ) گندے پلاسٹک کو ری سائیکلنگ کرکے شاپنگ بیگز بنانا اور اس میں مختلف کھانے پینے کی اشیاء پیک کرنا مختلف بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔

پلاسٹک بیگز کا استعمال عام جبکہ اسکے نقصانات بےشمار، پلاسٹک بیگز کا بڑھتا ہوا استعمال ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے لگا۔ شہر کی بڑی ڈرینج بھی پلاسٹک بیگز کے باعث بلاک ہونے لگی۔ اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ لاہور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بیماریوں کا باعث بننے والے پلاسٹک بیگز پر پابندی لگا کر کوئی متبادل فراہم کیا جانا چاہیے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہر چیز کے لیے برتن لے کر تو گھروں سے نہیں نکلا جا سکتا مگر حکومت کوئی متبادل فراہم کرے تو اس کو ضرور بند کیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز آبی حیات اور ماحولیاتی آلودگی اور مختلف بیماریوں کا بھی باعث بنتے ہیں۔

پلاسٹک بیگز کا متبادل تلاش کر کے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر ضرور پابندی لگائی جانی چاہیے۔

مزیدخبریں