ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا‘‘

’’ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں بچت اور شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، سرکاری خزانے کو مقدس امانت سمجھ کر پائی پائی کا تحفظ کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے سرکاری خزانے کو ذاتی عیاشیوں کیلئے استعمال کرنا مفاد عامہ کے منافی ہے، ہماری حکومت نے قومی وسائل کو امانت سمجھ کر عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کرنے کی روایت ڈالی ہے، ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی ذات کیلئے بے دریغ استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بچت اور غیر ضروری اخراجات میں کٹوتی کے عمل کا آغاز میرے آفس سے کیا اور سب کیلئے قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ وزیراعلیٰ آفس نے 2017-18 کے نسبت مالی سال 2018-19 کے جاری اخراجات میں تقریباً 60 فیصد کمی کی ہے۔

سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ دورحکومت میں سکیورٹی کے نام پر ذاتی رہائشگاہوں کی دیواروں کی تعمیرات کی مد میں 28 کروڑ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کئے گئے لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ایسی کوئی غلط روایت نہ ہے اور نہ ہوگی۔ اب سرکاری خزانہ صرف اور صرف عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جاتا ہے۔