ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کا پیپکو کے احکامات ماننے سے انکار

 لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کا پیپکو کے احکامات ماننے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد ندیم سپرا:لیسکو میں وسیع پیمانے پر افسران کے تقروتبادلوں کا معاملہ سنگین ہو گیا، لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن نے پیپکو پالیسی کے تحت تبادلوں کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے کل احتجاج کی کال دیدی، کمپنی نے ساڑھے تین سو ایکسئن اور ایٓس ڈی اوز کے تبادلوں کی فہرست مرتب کر لی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:ایف بی آر نے لیسکو کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے
وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ڈپٹی مینجرز اور ایس ڈی اوز کو ضلع بدر کرنے کی بنیاد پر تبدیل کرنے کے لئے فہرست مرتب کی جائے جس کے بعد کمپنی نے ساڑھے تین سو افسران کی فہرست مرتب کر لی، پیپکو پالیسی کے تحت تبادلوں کیخلاف لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن میدان میں آ گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کا اجلاس ٹاون شپ میں ہوا جس میں تبادلوں کے احکامات کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا، اور سوموار کے روز کمپنی میں انجینئرز نے احتجاج کی کال دیدی ہے۔

 دوسری جانب کمپنی میں وسیع پیمانے پر تبادلوں سے انتظامی امور شدید متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ تبادلوں کی وجہ سے مون سون سیزن اور الیکشن پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی میں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی طرح تبادلون کی وجہ سے کمپنی کو لاکھون روپے کا ٹی اے ڈی اے بھی ادا کرنا پڑے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے مہینے جون میں ریکوری اور لائن لاسز کو مرتب کرنے میں ابھی وقت درکار ہے۔ اچانک تبادلوں سے ایسے معاملات بھی شدید متاثر ہوں گے۔