تحریک انصاف کو عوام کے ووٹوں کی طاقت سے شکست دیں گے: حمزہ شہباز

1 Jul, 2018 | 06:39 PM

عطاءسبحانی
Read more!

 عمراسلم:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء حمزہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو آئندہ الیکشن میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے شکست دیں گے۔ نوجوان اپنے ووٹ کا حق لازمی اور پوری ذمہ داری سے میرٹ پر استعمال کریں یہ قوم کی تقدیر مستقبل اور آنے والی نسلوں کے لیے بہت اہم ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں لیگی رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہخدمت اور شرافت کی سیاست کے قائل ہیں، مشرقی اقدار پاکستانی قوم اور معاشرے کا حسن ہیں ان کی پامالی کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، انھوں نے کہا کہ نوجوان اپنے ووٹ کا حق لازمی اور پوری ذمہ داری سے میرٹ پر استعمال کریں یہ قوم کی تقدیر مستقبل اور آنے والی نسلوں کے لیے بہت اہم ہے۔

اس موقع پر حمزہ شہباز سے ملاقاتیں کرنے والوں میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، صدرمسلم لیگ ن لاہور پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، باؤ اختر علی، سہیل شوکت بٹ، وحید گل، شہزاد احمد، احمد بٹ اور خواتین رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے محترمہ کلثوم نواز کی جلد صحتیابی اور قائدین کی صحت و سلامتی اور الیکشن 2018 میں سرخروئی کے لئیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزیدخبریں