رائیونڈ، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے بچہ دم توڑ گیا

1 Jul, 2018 | 03:47 PM

 (عابد چودھری) رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 2 سالہ بچہ دم توڑگیا،بچے کی ہلاکت پر ورثاءنے لاش سڑک پر رکھ کر ڈاکٹرز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کا رہائشی ذیشان اپنے بیٹے سعد کو ہسپتال لیکر گیا جہاں وہ کچھ دیر بعد دم توڑگیا، ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے کی موت غیر معیاری انجکشن اور طبی عملے کی غفلت سے ہوئی ہے۔

بچے کی ہلاکت پر ورثاء نے سڑک پرلاش رکھ کر احتجاج شروع کردیا اور ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں