"2018ء عمران خان کی زندگی کا آخری الیکشن ہوگا"

1 Jul, 2018 | 12:40 PM

Read more!

(عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) کےسینئر رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو آئندہ الیکشن میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے شکست دیں گے، یہ الیکشن عمران خان کی زندگی کا آخری الیکشن ہوگا۔

خبر پڑھیں۔۔۔عمران خان مسلم لیگ (ن) کی ایک اور بڑی وکٹ گرانے کو تیار

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون میں حمزہ شہبازشریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، صدر مسلم لیگ (ن) لاہور پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، باؤ اختر علی، سہیل شوکت بٹ، وحید گل، شہزاد احمد، احمد بٹ اور خواتین سمیت دیگر رہنمائوں نے ملاقات کی، اس موقع پر محترمہ کلثوم نواز کی جلد صحتیابی اور قائدین کی صحت و سلامتی اور الیکشن 2018ء میں سرخروئی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔کس کو کونسا انتخابی نشان ملا؟ فہرست جاری

ملاقات کے موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم خدمت اور شرافت کی سیاست کے قائل ہیں، مشرقی اقدار پاکستانی قوم اور معاشرے کا حسن ہے ان کی پامالی کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے

انھوں نے کہاکہ نوجوان اپنے ووٹ کا حق لازمی اور پوری ذمہ داری سے میرٹ پر استعمال کریں، یہ قوم کی تقدیر مستقبل اور آنے والی نسلوں کیلئے بہت اہم ہے۔

مزیدخبریں