عمیر افضل:نئے سال کے آغاز پر جشن منانے کی آڑ میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔
شاد باغ میں ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے 15 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے تھانہ کینٹ، ہنجروال، شاہدرہ، کاہنہ، راوی روڈ، شفیق آباد اور اچھرہ میں بھی ایسے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جنہوں نے ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کی۔
پولیس نے ڈھولنوال اور قادری چوک سے بھی ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ ان تمام ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ جشن کی آڑ میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کیا جا سکے اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہ ہو۔