ویب ڈیسک : مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں احتجاجی دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ضلع کرم کا گرینڈجرگہ کامیاب ہو گیا جس میں امن معاہدہ طے پا گیا،سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس نے احتجاجی دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک بھر میں تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں دونوں فریقین کی رضامندی سے امن معاہدہ ہوچکا ہے،اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے، معاہدے پر عمل درآمد کریں۔