ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اونچی اڑان کے لئے ٹیک آف کر چکا ہے ۔ مریم نواز

پاکستان اونچی اڑان کے لئے ٹیک آف کر چکا ہے ۔ مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے  پائیدار ترقی کے جامع روڈ میپ ”اڑان پاکستان“ کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف اوران کی ٹیم کو ڈویلپمنٹ روڈ میپ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے کہا  پاکستان اونچی اڑان کے لئے ٹیک آف کر چکا ہے ۔ ثابت ہوگیا کہ ترقی صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجیح ہے۔محمد نوازشریف کے ویژن کے مطابق پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم ملکی معیشت میں استحکام اورعام آدمی کی خوشحالی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ اڑان پاکستان پائیدار ترقی کا شاندار پلان ہے۔ایکسپورٹ، انوائرمنٹ،انرجی اور ایکویٹی پر مشتمل”فائیو-ای“ ویژن قابل تحسین ہے۔معیشت مستحکم ہورہی ہے،سماجی ترقی کی طرف توجہ دینا ہوگی۔ قومی ترقی کی راہ میں حائل ہونے والوں کو اب قوم برداشت نہیں کرے گی۔پاکستان کے پاپولیشن پوٹینشل اور میسر وسائل کا بہتر استعمال ناگزیر ہے۔پاکستان کی اڑان میں حائل ہونے والے اصل میں عوام کے دشمن ہیں۔