شعیب مختار: پی آئی اے میں اعلیٰ سطح کے تقرر تبادلے کردیے گئے ۔ خرم مشتاق کو چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے مقرر کردیا گیا
امان اللہ قریشی سے چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ،پی آئی اے کے شعبہ ایچ آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،
نوٹیفکیشن کے مطابق خرم مشتاق کی بطور قائم مقام سی ای او کے طور پر خدمات قابل ستائش ہیں،امان اللہ قریشی کی بطور قائم مقام چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور خدمات بھی قابل ستائش ہیں، امان اللہ قریشی چیف آف ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ خدمات انجام دینگے ،وفاقی حکومت کی جانب سے آج ایئر وائس مارشل عامر حیات کو سی ای او پی آئی اے تعینات کیا گیا ہے