سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح 81 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2024ءمیں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد پر آنا خوش آئند ہے، میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا ہے لیکن یہ صرف آغاز ہے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے اڑان پاکستان جیسے منصوبے کا آغاز کیا، یہ منصوبہ پاکستان کو دنیا کے صف اول ممالک کی صف میں کھڑا کر دے گا، حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 سال بعد کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس ہوا ، افراط زر 38 فیصد سے کم ہو کر 4.1 فیصد پر آ گیا، سٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ بن چکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد پر آ گیا ہے ، حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، عوام کی مشکلات کا احساس تھا، عوام کی مشکلات کے حل کے لئے دن رات کام کیا ، انشاءاللہ عوام کی زندگیوں میں مزید بہتری آئے گی۔