ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع کرم؛ امن و امان کے 14 نکاتی معاہدے پر دستخط ، سیز فائر کا فیصلہ

ضلع کرم؛ امن و امان کے 14 نکاتی معاہدے پر دستخط ، سیز فائر کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ضلع کرم کے امن و امان کے حوالے سے کوہاٹ میں جاری جرگہ اختتام کو پہنچ گیا، جرگے میں دونوں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے ۔ 

کمشنر کوہاٹ معتصم با اللہ کی قیادت کی قیادت میں ہونے والا امن گرینڈ جرگہ اختتام پذیر ہو گیا ۔ دونوں فریقین کے 45 ،45 افراد نے چودہ نکاتی معاہدے پر دستخط کر دیئے، جس کے بعد حرگہ ممبران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ اس ہونے والے امن گرینڈ جرگے سے ضلع کرم میں پائیدار امن آئے گا ۔ دونوں فریقین نے انتہائی باریک بینی سے معاہدے کو پڑھ کر دستخط کئے ہیں۔ 

جرگہ ممبران  کا کہنا ہے کہ بات چیت بہت پیس فل ماحول میں ہوئی ، فریقین 14نکات پر مشتمل معاہدے  پر متفق ہوگئے ہیں، معاہدے کے تحت فریقین کےدرمیان سیز فائر کا فیصلہ ہوا ہے، دو نوں فریقین غیر قانونی بھاری اسلحہ حکومت اداروں کے پاس جمع کرانے کے پابند ہوں گے، دونوں فریقین اپنے اپنے علاقوں سے فوری جنگی مورچے ختم کریں گے، معاہدے کے تحت نقصانات کا ازالہ کیا جائےگا اور بڑا اسلحہ حکومتی تحویل میں دیا جائےگا، حکومت اپنی رٹ کو یقینی بناتے ہوئے بند راستے کھولے گی ۔  کسی بھی ایک فریق کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو تمام نقصان  کی ذمہ داری اس فریق پر عائد ہوگی، قانون توڑنے والا فریق معاہدے کے مطابق جرمانے کا مرتکب ہو گا ۔

جرگہ ممبر ایم این اے حمید حسین کا کہنا ہے کہ راستےکھولنے اور قیام امن کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، معاہدے کے بعد مستقل سیز فائر ہوگا اور مرکزی شاہراہ کھول دیا جائے گا ، معاہدے کے بعد پورے ضلع کرم کو اشیاء ضروریات کی رسائی ممکن ہو جائے گی ۔