ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری

ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی ۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر2024 میں مہنگائی کی شرح مزیدکم ہوکر4.07 فیصدپر آگئی،نومبر2024 مہنگائی کی شرح 4.86 فیصد رکارڈ کی گئی تھی، جولائی تادسمبر2024 کے دوران اوسط مہنگائی7.22 فیصد رہی، نومبر کے مقابلے دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کا اضافہ ہوا، دسمبرمیں شہروں میں مہنگائی میں 0.10 فیصد کی کمی ہوئی، گذشتہ ماہ دیہاتوں میں مہنگائی کی شرح میں0.29 فیصدکااضافہ ہوا۔ 

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے کے مطابق دسمبرمیں شہریوں میں مہنگائی کی شرح 4.38فیصد رہی، گذشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 3.62فیصدرکارڈ کی گئی۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر2024 میں آلو 12.42 فیصد مہنگے ہوئے، تازہ پھل 8.84 ، گھی 5.42 اور کوکنگ آئل 4.39 فیصد مہنگا ہوا ، دسمبر میں چینی 2 ، مچھلی 1.82 اور انڈے 1 فیصد مہنگے ہوئے، دسمبر 2024 میں بجلی چارجز 5.68 فیصد کم ہوئے، سال 2024 میں دال چنا 54.25 بیشن 52 ، ٹماٹر 44.71 فیصد مہنگے ہوئے، آلو 37 فیصد ، دال مونگ 34.5 ، مچھلی 25.4 اور چنے 24 فیصد مہنگے ہوئے، ایک سال میںموٹر وہیکل ٹیکس 168.79 فیصد بڑھ گیا۔ اس کے علاوہ ایک سال میں جوتے 31.86 گرم ملبوسات 19 فیصد مہنگے ہوئے، ساتھ ہی ادویات 16.35 اور کمیونیکشن سروسز 15.6 فیصد مہنگی ہوئیں۔ دسمبر 2023 کے مقابلے میں دسمبر 2024 میں بجلی چارجز  9.44 فیصد کم ہوئے ۔