الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان اسمبلی کی فہرست جاری کردی

1 Jan, 2025 | 05:08 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایک فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں عطا تارڑ اور مولانا فضل الرحمٰن کا نام بھی شامل ہے۔

ای سی پی نے ایسے ارکان اسمبلی کے ناموں کی فہرست جاری کی گئی ہے ، جنہوں نے تاحال اپنے گوشوارے جمع نہیں کروائے، جن میں وفاقی وزیر عطا تارڑ اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا نام بھی شامل ہے۔

فہرست کے مطابق رانا محمود الحسن،حامد خان ،انوار الحق کاکڑ اور ایمل ولی خان نے الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ اسی طرح سردار یوسف،شہرام خان ،انجم عقیل ،شیخ آفتاب ، عقیل ملک اوردانیال چوہدری بھی گوشوارے نہ جمع کرانے والوں میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں شیخ وقاض اکرم، عطا اللہ تارڑ ،میاں اظہر،زین قریشی،اعجاز الحق ،طارق بشیر چیمہ بھی گوشوارے جمع نہ کراسکے۔ اویس لغاری،جمشید دستی،خورشید شاہ ،مولانا فضل الرحمان،محمود اچکزئی،اختر مینگل اور فاروق ستار نے بھی سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حافظ فرحت عباس، خواجہ عمران نذیر سمیت 208اراکین پنجاب اسمبلی نے اپنے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

مزیدخبریں