6رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

1 Jan, 2025 | 04:48 PM

عابد چوہدری :سبزہ زار میں فارمیسی کو لوٹنے والا 6رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار  ہوگیا 

ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے  اپنے دفتر مسلم ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سبزہ زار پولیس ٹیم نے 6رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا،سبزہ زار کی حدود میں فارمیسی میں واردات کرنے والا ریکارڈیافتہ 6رکنی گینگ گرفتار ہوگیا ۔ 23دسمبر 2024 کو فارمیسی میں 6 مسلح افراد نے واردات کی، ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ڈی پی او سبزہ زار عامر ملک کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔ا ایس پی نے بتایا کہ یس ایچ او سبزہ زار محمد امجد ڈوگر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا، ریکارڈ یافتہ گینگ کو چند روز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان میں سرغنہ بلال عرف بالی،وقار عرف قاری،فاروق،ندیم،ارشد،وسیم شامل ہیں 

مزیدخبریں