عرفان ملک :وزیراعظم کی ہدایت پر کشتی حادثے میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔انسانی سمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے اردلی روم کا انعقاد کیا،ڈی جی ایف آئی اے نے 49 اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائیوں پر سماعت کی،کشتی حادثات میں ملوث 4 انسپکٹرز، 10 سب انسپکٹرز نوکری سے برخاست کردیے ، 2اے ایس آئی،5 ہیڈ کانسٹیبل ،14 کانسٹیبلز کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا،
ڈی جی ایف آئی اےغفلت ،لاپروائی میں ملوث اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا،