ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینظیر کفالت سہہ ماہی قسط کی رقم 10500 سے بڑھا کر 13500 کردی گئی

بینظیر کفالت سہہ ماہی قسط کی رقم 10500 سے بڑھا کر 13500 کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹرروبینہ خالد نے سال نو پرمستحق خواتین کیلئےبڑا اعلان کردیا۔

 جنوری 2025ء سے بینظیر کفالت سہہ ماہی قسط کی رقم  10500 سے بڑھا کر 13500 روپے  کردی گئی ہے۔ 

 سینیٹر روبینہ خالد نے کہاہے کہ یہ سال ہم بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے وقف کررہے ہیں،بینظیر ہنر مند پروگرام کے ذریعے مستحق افراد خود اپنا روزگار کما کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں گے،رواں سال بھی  ایمانداری کے ساتھ پسماندہ طبقات کی خدمت کا کام جاری رکھیں گے۔

  چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے سیکرٹری عامر علی احمد،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر نوراورسٹاف کے ہمراہ نئے سال کا کیک بھی کاٹا۔