عابد چودھری:زہریلی شراب پینے سے مبینہ طور پر 32 سالہ بلال جان کی بازی ہار گیا،ریس کورس پولیس نے زہریلی شراب فروخت کرنے والا گروہ پکڑا لیا۔
نیو ایئر نائٹ پر زہریلی شراب فروخت کرنے والا 2 رکنی گروہ گرفتار کیا گیا،ملزمان پہلے بھی شراب فروشی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے،ملزمان زین مسیح ،سلامت مسیح نے نیو ایئر نائٹ پر بلال کو زہریلی شراب فروخت کی تھی،ملزمان کیخلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمات درج، انویسٹی گیشن ونگ کی طرف سے تفتیش جاری ہے۔