عابد چودھری: یکم جنوری 2025 سے پنشن آخری 2سال کی اوسط تنخواہ کی بنیاد پر مقرر کی جائے گی،سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ سے قبل آخری تنخواہ پنشن مقرر کی جاتی تھی۔
تفصیلات کےمطابق سرکاری ملازمین صرف ایک پنشن لے سکیں گے، حاضر سروس ملازمین پنشن نہیں لے سکیں گے، ریٹائرمنٹ پر ملنے والی پنشن کی بنیاد پر ہی مستقبل میں اضافہ ہوا کرے گا۔