ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکار کے سکیورٹی گارڈ نے کپل شرما کو تھپڑکیوں جڑ دیا؟ وجہ سامنے آگئی

معروف اداکار کے سکیورٹی گارڈ نے کپل شرما کو تھپڑکیوں جڑ دیا؟ وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈکے مشہور نقاد، اداکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سکیورٹی گارڈ نے کپل شرما کو تھپڑ رسید کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں میکا سنگھ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کپل شرما نے کمال آر خان کے گھر ہنگامہ کیا تھا۔

اسی سلسلے میں کے آر کے نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کامیڈین کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذکر کیا۔

کے آر کے نے بتایا کہ ’میکا سنگھ نے دعویٰ کیا کہ وہ اور کپل میرے ممبئی والے گھر آئے اور بدتمیزی کی، آپ سب اس واقعے کو گوگل کر سکتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ دونوں اُس رات نشے میں تھے وہ میرے گھر آئے اور سکیورٹی گارڈ سے کہا کہ دونوں مجھ سے ملنا چاہتے ہیں لیکن گارڈ نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی، تو وہ میرے گھر کے نیچے تصویریں کھنچوانے لگے اور اصرار کرنے لگے کہ مجھ سے ملیں’۔

انہوں نے مزید کہا ’وہ دونوں نشے میں تھے اور وہاں سے جانے سے انکار کر رہے تھے اس لیے میرے سکیورٹی گارڈز کو انہیں تھپڑ مارنا پڑا، انہیں باہر نکال دیا گیا اور اُس رات کپل نے کچھ ٹوئٹس کیے جب میں نے صبح وہ ٹوئٹس دیکھے تو میں نے ان پر ردعمل دیا تھا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میکا اور میں ہمسائے ہیں، تو اگلے دن میں ان کے گھر گیا اور انہیں وارننگ دی کہ آئندہ ایسا نہ کریں، بعد میں انہوں نے معافی مانگی‘۔