سٹی 42 : ملک میں سونا مہنگا ہوگیا ۔
فی تولہ سونا 1000 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 600 روپےکا ہوگیا، جبکہ 10 گرام 857 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 568 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی 3350 روپے پر برقرار ہے ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2624 ڈالر فی اونس کاہوگیا۔