ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس آئی ایف سی کی معاشی میدان میں نمایاں کامیابیاں

ایس آئی ایف سی کی معاشی میدان میں نمایاں کامیابیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: ایس آئی ایف سی کے "ون ونڈو پلیٹ فارم" کے ذریعے غیر ملکی  سرمایہ کاری کو فروغ،آئی ٹی، زراعت، کان کنی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا  ایس آئی ایف سی کے اہداف میں شامل۔
ایس آئی ایف سی  کی معاونت سے سعودی سرمایہ کاروں کے   وفد  کی پاکستان آمد،2.8 ارب ڈالر کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط،موجودہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں براہ راست  غیرملکی سرمایہ کاری میں 32.3 فیصد اضافہ،توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 120 فیصد جبکہ دیگر اہم شعبوں  میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں  کی جانب سے  31.65 ارب ڈالر کی ترسیلات زر،  زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ اور معاشی استحکام،پاکستان اسٹاک مارکیٹ  بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، مہنگائی کی شرح ساڑھے چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔
حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان اہم نقاط پر اتفاق،  قومی خزانے کو 300 ارب روپے تک بچت متوقع ہے۔

چیئرمین ایف پی سی سی آئی کریم عزیز ملک کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے شرح سود 23 فیصد سے  13 فیصد پر  آگئی، زرعی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقع ہے،ایس آئی ایف سی  کی کاوشوں سے پائیدار ترقی اور خوشحال پاکستان کے خواب کی تکمیل ہوگی۔