عمران یونس: ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے بی ایس آنرز اور ایم فل کے داخلوں کا آغاز کر دیا ,داخلے کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری مقرر کی گئی ہے۔
یونیورسٹی کی ترجمان کے مطابق طالبات داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتی ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اقلیتوں کے لیے مخصوص کوٹہ سسٹم کے تحت بھی داخلہ فارم وصول کیے جا رہے ہیں۔
یونیورسٹی میں ایچ ای سی کے منظور شدہ ایم فل ڈگری پروگرامز میں داخلے بھی جاری ہیں، اور طالبات صوبائی کوٹہ کی بنیاد پر بھی اپنے داخلہ فارم جمع کروا سکتی ہیں۔