ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکوصارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے ہیڈ کوارٹر میں ای کچہری کا انعقاد

لیسکوصارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے ہیڈ کوارٹر میں ای کچہری کا انعقاد
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:لیسکو کی جانب سے صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے ہیڈ کوارٹر میں ای کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
لیسکو انجینئر شاہد حیدرکی ہدایت پر جی ایم ٹیکنیکل عامر یٰسین کی صدارت میں ای کچہری منعقد کی گئی،ای کچہری میں فیس بک کے لائیو سیشن کے ذریعے صارفین کی شکایات سُنی گئیں۔جی ایم ٹیکنیکل نے شکایات کے ازالے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔
ای کچہری میں ایڈمن ڈائریکٹر نعمان غفور، ڈی جی رائے محمد اصغر  اور لیسکو کے تمام سرکلز کے ایس ایز نے بھی فیس بک لنک کے ذریعے شرکت کی۔
جی ایم ٹیکنیکل عامر یاسین کے مطابق صارفین کو ان کے میٹرز کی ریڈنگ کے مطابق بل جاری کئے جائیں، صارفین کی شکایات کے ازالے کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے،صارفین بجلی کی بلا تعطل سپلائی کے لئے بلوں کی بروقت ادائیگی کریں۔