قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے 41 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ہے. ان افسران میں مختلف محکموں کے افسران شامل ہیں، جنہیں اہم عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔
عامر شاہین رانجھا کو ڈپٹی سیکرٹری خزانہ کے طور پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ محمد وسیم کو ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح فرخ طفیل کو ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو، حمد اللہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ آباد اور فیصل سلطان کو اے ڈی سی جی گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔
ترقی پانے والوں میں ڈائریکٹر پی ایچ اے صولت حیات وٹو، طارق عثمان، حافظ محمد سلمان تنویر، محسن نثار، محمد عاطف، اور محمد جعفر سمیت کئی دیگر افسران شامل ہیں جنہیں مختلف اہم عہدوں پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔