ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے سال کی شروعات،ماہرہ خان کا منفرد انداز ،شاندار اسٹائل نے سب کو متوجہ کر لیا

نئے سال کی شروعات،ماہرہ خان کا منفرد انداز ،شاندار اسٹائل نے سب کو متوجہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے نئے سال کی شروعات نہایت شاندار اور منفرد انداز میں کیا،خوشگوار موڈ اور شاندار اسٹائل نے سب کو متوجہ کر لیا۔

 ماہرہ خان کے فوٹو شوٹ نے مداحوں کو حیرت زدہ کر دیا جس میں انہوں نے گھوڑوں کے ساتھ دلکش کیمسٹری کا مظاہرہ کیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  ماہرہ خان کی ایک ایسی ویڈیو جاری کی جس نے  فیشن کے متوالوں کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کروالی

ماہرہ خان نے اس منفرد فوٹو شوٹ پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک خاص تجربہ تھا۔ گھوڑوں کے ساتھ ان کی ہم آہنگی اور قدرتی ماحول میں ان کی خوبصورتی نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان کا شمار سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔وہ اکثر ہی اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح خوب پسند کرتے ہیں۔