ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 امتحانات میں پاسنگ مارکس 40 فیصد کرنے کا معاملہ، اطلاق سال 2026 سے ہوگا

 امتحانات میں پاسنگ مارکس 40 فیصد کرنے کا معاملہ، اطلاق سال 2026 سے ہوگا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات میں پاسنگ مارکس 40 کرنے کا معاملہ،امیدوار کو پاس ہونے کیلئے کم سے کم مارکس 40 کرنے کی پالیسی کا اطلاق سال 2026 سے ہوگا۔
صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات میں پاسنگ مارکس 40 کرنے  کی پالیسی کا اطلاق سال 2026 سے ہوگا،۔نئی پالیسی کے اطلاق بارے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کو احکامات جاری کردیئے گئے۔ نئی پالیسی کے مطابق امیدوار کو پاس ہونے کیلئے کم سے کم مارکس 40 کرنا ہوں گے۔

رواں سال سے پاسنگ مارکس کو 33 سے بڑھا کر 40 کیا جانا تھا۔فیصلے کی حتمی منظوری تاحال پنجاب کابینہ سے نہ لی جاسکی۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پالیسی کی منظوری کیلئے سمری بھی تیار کررکھی ہے۔نمبروں میں اضافے کے ساتھ ساتھ گریڈنگ فارمولا بھی امتحانات کے لیے نافذ کیا جائے گا۔امتحانی نظام میں اہم تبدیلیاں کی منظوری لینے کیلئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ورکنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔