ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیاسال شروع ہوتے ہی خصوصی بچوں کیلئے اچھی خبر

نیاسال شروع ہوتے ہی خصوصی بچوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض:حکومت کا سرکاری سکولوں میں انکلوسیو ایجوکیشن کے اجرا کا فیصلہ،سکولوں میں فزیکل ہینڈی کیپ و معمولی نوعیت کے معذور بچے داخلہ لے سکیں گے۔

تفصیلات کےمطابق معمولی نوعیت کے معذور بچوں کو اب گھر کے قریب سرکاری سکول میں پڑھ سکیں گے،سکول سربراہان معمولی نوعیت کے سپیشل بچوں کو داخلہ دینے کے پابند ہوں گے۔
اس سے قبل عام سکولوں میں خصوصی بچوں کو داخلہ دینے سے گریز کیا جاتا تھا،والدین معمولی نوعیت کے سپیشل بچوں کو خصوصی تعلیمی اداروں میں پڑھانے پر مجبور تھے، نئی پالیسی کی حتمی منظوری صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات دیں گے۔