ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی ٹیکس چوری کیسے روکا جائے؟ ڈی جی ایکسائز نے بڑا فیصلہ کرلیا

 پراپرٹی ٹیکس چوری کیسے روکا جائے؟ ڈی جی ایکسائز نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:ڈی جی ایکسائز عمرشیر چٹھہ نے  پراپرٹی ٹیکس چوری کی روک تھام کے لئے اہم فیصلہ کیا، جس کے تحت پنجاب بھر کی پراپرٹیز کی جیومیپنگ کروائی جائے گی۔

ڈی جی ایکسائز عمرشیر چٹھہ کے مطابق سٹیلائٹ امیجری اور ریموٹ سنسرزسے پراپرٹیز کی پیمائش کوچیک کیا جائیگا،ابتدائی طور پرلاہورکے2سرکلز سمیت پنجاب کے6سرکلز میں جیو میپنگ کی جائے گی۔
جیو میپنگ سے تمام ٹیکس ایبل پراپرٹیز کا ریکارڈ آٹومیٹکلی اپڈیٹ ہوجائے گا،10روز کے اندر6 سرکلز کی جیومیپنگ کرکے پنجاب کے700سرکلز کی جیومیپنگ شروع ہو گی۔
جیو میپنگ سے پراپرٹی چوری کرنیوالےاورکروانیوالےافسران و شہری سامنے آجائیں گے۔